Trang chủ » Tin tức 24h
29/06/2022 16:35

حکومت نے عوام پر ایک اور مصیبتوں کا پہاڑ توڑ ڈالا ، پٹرولیم مصنوعات پر کتنی لیوی عائد کی جائے گی ؟ قومی اسمبلی میں ترمیم منظور

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 2022-23کی منظوری کے دوران پٹرولیم مصنوعات پر پچاس روپے تک فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور کر لی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت جاری ہے جس میں فنانس بل 2022-23 کی شق وار منظوری جاری ہے ۔ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے تجاویز اسمبلی فلور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پرفنانس بل میں تبدیلی نہیں کی گئی، 80 فیصدترامیم براہ راست ٹیکسوں سے متعلق کی گئیں، ہمارامقصد امیرپرٹیکس لگانااورغریب کوریلیف دیناہے، سابق حکومت آئی ایم ایف سے جومعاہدہ کرکے گئی اس پرعملدرآمدکیاجارہاہے، پٹرولیم مصنوعات پرلیوی عائدکرنے کی تجویز ہے ، پٹرول اورڈیزل پرلیوی 50،50 روپے کرناچاہتے ہیں، ہائی آکٹین پرلیوی 50 روپے کرنے جارہے ہیں۔

ملک میں پٹرول کی کھپت میں بڑی کمی ،امپورٹ بل کم ہونےکا امکان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں پٹرول کی کھپت میں بڑی کمی ہوئی ہے جس سے امپورٹ بل کم ہونےکا امکان ہے۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “نے آئل کمپنیوں کے مطابق پاکستان میں تیل کی کھپت میں 20 فیصد تک کمی کا رحجان دیکھا گیا ہے، ملک میں یومیہ 25 ہزار ٹن کھپت کم ہوکر 18 سے 19 ہزار ٹن رہ گئی ہے،آئل کمپنیوں کا کہنا ہےکہ 16 جون کے بعد سے ڈیزل اور پٹرول کی یومیہ کھپت میں کمی ہوئی ہے۔ آئل کمپنیوں کے مطابق یہی رحجان برقرار رہا تو آئل امپورٹ کم ہوگی جس سے امپورٹ بل کم ہونےکا امکان ہے۔

عالیہ بھٹ کے حاملہ ہونے پر کنڈوم بنانے والی کمپنی کا رنبیر اور عالیہ کو انوکھے اندا ز میں مبارکباد کا پیغام

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔ تب سے اس فلمی جوڑے کے لیے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔اب، ایک مشہور کنڈوم برانڈ نے دونوں کو انوکھے انداز میں مبارکباد دی ۔کنڈوم بنانے والی کمپنی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک پوسٹ شئیر کی جس میں رنبیر کپور کی فلم کے معروف گانے ‘چنا میریا، کو اپنے انداز میں لکھا ‘محفل میں تیر ی ، یقیناٰ ہم تو نہیں تھے ،۔ اس پنچ لائن کے ساتھ کمپنی نے جوڑے کو مبارکباد بھی دی ۔

حکومت کا گریڈ ایک تاگریڈ22کے ملازمین کوایک ماہ کی تنخواہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نےتمام وزارتوں کے ملازمین و افسران کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جانیوالی سمری میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ گریڈ ایک تا 22 کے ملازمین کو دیا جائے گا۔ سمری کے مطابق وزارتیں ملازمین کو اعزازیہ کی ادائیگی کے اخراجات مختص شدہ بجٹ سے پورے کریں گی۔اعزازیہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، سرمایہ کاری بورڈ، فیٹف سیکرٹریٹ اور کنٹرول جنرل آف اکاونٹس کے ملازمین کو بھی ملے گا،حتمی فیصلہ ای سی سی اور اس کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے ہوگا۔وزارت خزانہ کی طرف سے سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی گئی ہے۔

Tin Liên Quan
CÓ THỂ BẠN QUAN TÂM